28 نومبر، 2023، 12:45 PM

جنگ بندی کے باوجود غزہ کے ہسپتال ایندھن سے محروم

جنگ بندی کے باوجود غزہ کے ہسپتال ایندھن سے محروم

غاصب صہیونی جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایندھن فراہم کرنے والی گاڑیوں کو فلسطینی ہسپتالوں تک رسائی دینے سے انکار کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ جنگ بندی کے کئی دن گزرنے کے باوجود غاصب صہیونی فلسطینی ہسپتالوں تک ایندھن کی رسائی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں کے سربراہ محمد زقوت نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب شمالی غزہ کے کسی بھی ہسپتال تک ایندھن نہیں پہنچ سکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر روز رفح بارڈر سے زخمیوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔ غزہ کا کوئی بھی ہسپتال صہیونی فورسز کی بمباری سے محفوظ نہیں ہے۔

دراین اثناء فسلطین الیوم نے رپورٹ دی ہے  کہ غزہ میں اب تک پہنچنے والی امدادی اشیاء شہر کی ضروریات پوری کرنے میں ناکافی ہیں۔

چینل کے نامہ نگار کے مطابق پناہ گزین کیمپوں میں موجود فلسطینیوں کو ملنے والی طبی امداد بہت کم ہے۔ ہزاروں لوگ پیٹرول پمپوں پر اپنی باری کے انتظار میں دن رات گزار رہے ہیں۔

News ID 1920236

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha